Saturday , 27 July 2024

ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان، اجلاس میں 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش پر وزرائے تعلیم متفق ہیں ، 25 دسمبر سے 10 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی ۔
شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ایک ماہ اسکولوں کی بندش وفاقی حکومت نے دی، اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
اجلاس میں حساس16 شہروں میں کورونا کیسزاور اموات کی شرح میں کورونا سے تعلیمی اداروں پر اثرات اور دیگراقدامات پر غور کیا گیا۔
 ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے اور تعلیمی اداروں میں کورونا مثبت آنے کی شرح 82 فیصد تک جاپہنچی ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں وزرائے تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں ملک اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نےکہا کہ 26 نومبر سے اسکول، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹیوشن سینٹرز کوبند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کورونا کے باعث اسکولوں کی بندش پر وزرائے تعلیم متفق ہوگئے تاہم اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ اسکولوں کی بندش کی تجویز وفاقی حکومت نے دی۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا
​​​​​​​ کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتا نہیں کرسکتے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تیز وار جاری ہیں جس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کر گئے جب کہ مزید 2756 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7696 ہوگئی ہے جب مجموعی کیسز 3 لاکھ 76929 تک جا پہنچے ہیں۔
 کورونا کی سب سے زیادہ شرح آزاد کشمیر میں 11.45فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ کے پی میں 9.85، سندھ میں 9.63 فیصد، بلوچستان میں 7.73، اسلام آباد میں 8.09 فیصد،گلگت بلتستان میں 5.23 فیصد ہے۔

About islamic@admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.