Tuesday , 30 April 2024

Historical Kalam – Qaseeda Hulya-E-Nabi (ﷺ) | محمدؐ کا حلیئہ مبارک | Part-2 | Prophet Muhammad | Hafiz Hammad Hameed | Islamic Releases

Historical Kalam – Qaseeda Hulya-E-Nabi (ﷺ) | محمدؐ کا حلیئہ مبارک | Part-2 | Prophet Muhammad | Hafiz Hammad Hameed | Islamic Releases | Story of Muhammad (S.A.W) | Muhammad’s Physical Appearance

Presenting a beautiful Nazam Part-2 “QASEEDA HULYA E NABI (S.A.W) – MUHAMMAD’S QASIDAH” in Urdu language with Urdu Subtitles, which is written by “ABDUSSALAM MUZTAR HANSURI FAIZABADI (RH)” and recited by “HAFIZ HAMMAD HAMEED” with his beautiful voice.

****WATCH MORE****:
Qasidah Yousuf (A.S) : https://youtu.be/qKXtmeV6qBY
Qasidah Ibrahim (A.S) Part-1: https://youtu.be/KaDFLvnspNw
Qasidah Ibrahim (A.S) Part-2: https://youtu.be/fjj8gNFvefM
Qasidha Hazrat Ali (R.A) : https://youtu.be/rLaMQ0j3Wy8
Qasidah Umar Farooq (R.A) : https://youtu.be/vDwlJDSc4OU
Qasidah Usman E Ghani (R.A) : https://youtu.be/18k3hCju8j8
Qasidah Qurbani Ismail (A.S) : https://youtu.be/-pnnvKM4v_w
Qasidah Takhleeq E Adam (A.S) : https://youtu.be/jEuWURHRSkc
Qasidah Abu Bakar Siddiqui (R.A): https://youtu.be/2mtTYouc-VM
Qasidah Hazrat Khadija (R.A): https://youtu.be/MdIsehwkCKA
Qasidah Hazrat Ayesha (R.A): https://youtu.be/kIGK7a8Oew0
Qasidah Hazrat Musa (A.S): https://youtu.be/s3bBoN_xmz4
Qasidah Hulya-E-Nabi (S.A.W) Part-1: https://youtu.be/fDZh0T2RbGc
Qasidah Hazrat ISA (A.S): https://youtu.be/kzBqR-2V2_4
Qasidah Hulya E Nabi Part-1: https://youtu.be/fDZh0T2RbGc

❱ Subscribe Our Channel : https://goo.gl/gP1Kdb
❱ Subscribe Our New Channel : http://bit.ly/2X7gqgg

Video Credits:
Title : Hulya E Nabi (S.A.W) Part-2
Vocalist: Hafiz Hammad Hameed
Lyrics : Abdussalam Muztar Hansuri Faizabadi (RH)
Helped in Lyrics : Musab Shaheen
Audio : Fs Studio
Production & Label : Islamic Releases

Urdu Lyrics Read Here:
طمانینت سے چلتے، پاؤں رکھتے تھے بڑھا کر کے
تواضع سے نظر نیچی کئے سرکو جھکا کر کے

تھی سرعت چال میں، ہمراہ چل سکتا نہ تھا کوئی
زمیں لپٹی سمٹتی آتی تھی بہرِ قدم بوسی

صحابہ کوکبھی چلنے میں آگے کر دیا کرتے
کوئی ملتا تو پہلے خود سلام اُس کو کیا کرتے

کوئی اپنی ضرورت کے لیئے گر روک لیتا تھا
کھڑے رہتے تھے جبتک خود نہ ہٹ کر چھوڑ دیتا تھا

توجہ سر پھرا کر دوسری جانب نہ فرماتے
کبھی جب دائیں بائیں دیکھنا ہوتا تو مڑجاتے

حیا و شرم سے آنکھیں نہ آنکھوں سے ملاتے تھے
نہ نظروں کو کسی کے چہرہ پر اپنی جماتے تھے

تھی عادت دیکھنے کی گوشۂ چشمِ مبارک سے
کہ پورا سر نہ اٹھتا دیکھ لینے کو نظر بھر کے

فلک کی سمت بھی وحیِ خدا کی تاک رہتی تھی
مگر اکثر زمیں ہی پر نگاہِ پاک رہتی تھی
مزاج پاک پر سنجیدگی قرباں رہا کرتی
جو چپ ہوتے، سکوت اور خاموشی لمبی ہوا کرتی

ہمیشہ آخرت کی فکر میں مغموم و رنجیدہ
کبھی راحت نہ پاتے، ہر گھڑی افسردہ، ژولیدہ

گہن جب ہوتا تھایا جب ذرا آندھی کا رخ پاتے
تو گھبرا کر نماز اور ذکر میں مشغول ہو جاتے

ہمہ اوقات باللہُ ومَعَ اللہُ وبِأَ مرِاللہُ
بہر آن و زماں لِلّٰلہُ وَ فِی اللہُ و لِوَجہِ اللہ

نوافل سے شغف اور اسکی کثرت اتنی فرماتے
قیامِ لیل میں پائے مبارک ورم کر جاتے

ترحم سے خدا نے عرش سے آواز دی طٰہٰ
مشقت اور محنت آپ سےہم نے نہیں چاہا

نمازوں میں وہ ضبطِ گریہ، اشکِ غم کے پینے سے
نکلتی تھی صدا، پکتی ہوئی ہانڈی کی سینے سے
ضرورت بولنے کی جب نہ ہو خاموش رہتے تھے
کہ ہر گز بے محل اور بے ضرورت کچھ نہ کہتے تھے
صحابہ میں کبھی جب رعب و دہشت کا اثر پاتے
تو خوش طبگی بھی کرتے تھے مگر حق بات فرماتے
نہ کوئی لفظ لا یعنی زبانِ پاک پر لاتے
ثواب و اجر کی جو بات ہتی تھی وہ فرماتے
نہ اپنے جی کی خواہش سے لبوں پر کوئی حرف آیا
وہی فرماتے تھے جس کا خدا نے امر فرمایا
کبھی جب گفتگو فرماتے تھے موتی پورتے تھے
کہ سب الفاظ واضح، غیرمبہم، صاف ہوتے تھے

اگر الفاظ گنتا کوئی ، گن لینا تھا آساں تر
کہ ہر اک لفظ کو بالفصل فرماتے تھے منھ بھر کر

کلام ایسا مکمل، جامع و پر مغز حقانی
نہ بلکل مختصر، مغلق، ادھورا ہی نہ طولانی

کسی میں کوئی خامی قابلِ اصلاح گر پاتے
تو پوشیدہ باندازِ خطابِ عام فرماتے

کراہیت کی باتوں کا ضروری گر ہوا کہنا
تو باتوں کا اشاروں اور کنایوں میں فقط رہنا

تھے اخلاقِ عظیمہ آپ کے آئینہ قرآں
خوشی اور ناخوشی سب میں اسی کے تابعِ فرماں

کشادہ دل، کشادہ رو، خوش اخلاق اور خوش سیرت
کسی کی خردہ گیری، عیب جوئی کی نہ تھی عادت

نہ عادت چیخنے کی ، سخت گوئی، تند خوئی کی
نہ خو غیرت دلانے، طعنہ دینے، ترش روئی کی

کبھی غصے میں ازجا رفتہ ہوتے اور نہ جھنجلاتے
کسی سے ظلم کا بدلہ نہ لیتے، عفو فرماتے
امور دنیوع میں تو کبھی غصہ نہ فرمایا
کسی کو اپنے حق کے واسطے ڈانٹا نہ دھمکایا

وہ صبر و حلم کا عالم، دعا دی دشمنِ جاں کو
نہ اپنے ہاتھ سے مارا کسی انسان و حیواں کو

تحمل اجنبی کی ناروا باتوں کا فرماتے
کے بے تہذیبیوں گستاخیوں کو ضبط کر جاتے

وہ حسن خلق سے دشمن کے رخ کو موڑ لیتے تھے
عطا و لطف سے ٹوٹے دلوں کو جوڑ لیتے تھے

تھکے ہارے ہووں کا بوجھ اٹھا لینے کی عادت تھی
مریضوں کی عیادت بھی، جنازوں میں شرکت کی

حیا و صبر، حلم و علم کی مجلس، امانت کی
نہ شوروغل نہ تہمت کی نہ عیبوں کی اشاعت کی

کبھی مجلس میں اپنے پائے اقدس کو نہ پھیلاتے
خدا کا ذکر اٹھتے بیٹھتے ہر وقت فرماتے

جگہ اپنی نہ مجلس میں کوئی مخصوص فرماتے
کنارے بیٹھ جاتے اور یہی لوگوں کو سکھلاتے
سبھی اس مجلس انور میں یکساں اور برابر تھے
مگر وہ جو کہ تقوٰی کے سبب افضل ہوں، برتر تھے

مسائل ، واقعے حالات جو لوگوں کو پیش آتے
وہ خبریں پوچھتے رہتے انھیں معلوم فرماتے

نہ باتوں کو کسی کی درمیاں میں قطع فرماتے
مگر جب گفتگو حد سے گزر جاتی تو اُٹھ جاتے

درِ اقدس پہ اپنی حاجتیں جو لیکے آتے تھے
مرادیں اپنی پاتے اور کچھ کھا پی کے جاتے تھے

متاع ِدنیویّہ ہو کہ کوئی حکم ہو دیں کا
عمومی نفع پہونچاتے تھے، فرماتے نہ تھے اِخفا

سخاوت کے سبب سے بیشتر مقروض رہتے تھے
بچا کر کچھ نہ رکھتے ، سائلوں سے لا نہ کہتے تھے

تریسٹھ سال کی عمر مبارک آپنے پائی
مسلسل تین دن بھی پیٹ بھر روٹی نہیں کھائی

کھجوروں اور پانی پر معیشت گھر کی چلتی تھی
گزر جاتے مہینے آگ چولھے میں نہ جلتی تھی

کئی رات اور دن فاقوں سے اپنے کاٹ دیتے تھے
شکم پر بھوک کی شدت میں پتھر باندھ لیتے تھے

تھا بستر ٹاٹ کا اور کھردری سی چارپائی تھی
لگائی جس میں ہوتی چھال کی رسی کھجوروں کی

کبھی آرام فرما اس پہ جب ہوتے تھے پیغمبر
نشانات اس کے پڑ جاتے تھے پہلوئے مبارک پر

تھا گھر کا کام بھی، بازار سے سودے بھی لادیتے
تھے جھاڑو بھی لگاتے ، اپنے جوتے آپ سی لیتے

وہ اکڑ و یا دو زانو بیٹھتے جب کھانا کھاتے تھے
نہ تکیہ اور سہارا کچھ، نہ ٹیک اپنی لگاتے تھے

کبھی زانوئے چپ پر بیٹھتے، دایاں کھڑا رکھتے
تواضع اور ادب کی شان کو جلوہ نما رکھتے

نیاز و احتیاج و بندگی کی شان دکھلاتے
کہ گو تھوڑی ہو نعمت، قدر اور تعظیم فرماتے

کبھی میز اور چوکی پر نہ کھانا نوش فرماتے
زمیں پر بیٹھ جاتے اور دستر خوان پر کھاتے

ثرید و سرکہ اور میٹھی غذا محبوب رکھتے تھے
کدُو اور شہد کو اور زیت کو مرغوب رکھتے تھے

نہایت شوق سے کھانے کی کھرچن اپنے کھالی
تھا آب ِسرد و شیریں بھی پسندِ خاطرِ عالی

بہت کم سونے والے اور تھوڑا پیتے کھاتے تھے
رسول پاک کا ہنسنا یہ تھا بس مسکراتے تھے

جو سوتے تھے تو اپنی داہنی کروٹ پر ہوتے تھے
وہ دایاں ہاتھ رخسارے کے نیچے رکھ کے سوتے تھے

وہ خراٹے بھی لیتے تھے کہ جس میں خوشگواری تھی
کہ ہوتی سانس میں آوز ہلکی، پھونکنے کی سی

حدث سے پاک ہوتے ، باوضو ر ہتے جو سوتے تھے
کہ آنکھیں سوتی تھیں، دل سے مگر بیدار رہتے تھے

وہ اکثر بیٹھنے میں دونوں گھٹنوں کو کھڑا رکھتے
کنارے اس کے حلقہ دونوں ہاتھوں کا بنا رکھتے

ہر اک معمول کا اک انتظام خاص رکھتے تھے
نہایت اعتدال اور ضابطے سے سب ادا کرتے

فضا ساری مہک جاتی تھی وہ جس راہ سے جاتے
نکلتے جستجو میں جو وہ خوشبو سے پتہ پاتے

پسینے پونچھ کر رکھتے صحابہ جسمِ اطہر کا
جو خوشبو میں گلاب و مشک و عنبر سے بھی بہتر تھا

مصافِح جس کو ہونے کی سعادت ہاتھ آتی تھی
تو پورا دن گزر جاتا مگر خوشبو نہ جاتی تھی

کسی بچے کے سر پر دستِ رحمت پھیر دیتے تھے
تو سب بچوں میں خوشبو سے اسے ممتاز کر دیتے

وہ پیچھے سے بھی اپنے دیکھتے تھے جیسے آگے سے
اندھیرے میں بھی آتا تھا نظر مانند اُجالے کے

اُنھیں قدرت تھی یکساں قرب و دوری کے نظاروں کی
ثریّا میں نظر آتی چمک گیارہ ستاروں کی

مقابل میں نہ تھا کوئی، دلیری اور شجاعت میں
برابر تیسں یا چالیس مردوں کے تھے طاقت میں

رُکانہ پہلواں ملکِ عرب کا رستم ِاعظم
کیا اس نے یہ شرط اسلام لے آنے کی مستحکم

میں لے آؤں گا ایماں تم سے کُشتی میں اگر ہارا
رسول اللہ نے پکڑا، اٹھایا اور دے مارا

دوبارہ اور سہ بارہ پھر اٹھا اپنا لئے کَس بَل
نبی نے پھر پچھاڑا، عقل اس کی ہوگئی مختل

لباس اکثر رہا کرتا، سفید اور کھر درا موٹا
جو ہوتا نصف پنڈلی تک نہ لانبا ہی نہ تھا چھوٹا

کبھی پوشش تھی لنگی اور چادر دھاریوں والی
کبھی کمبل بھی جسم ِپاک پر اوڑھے ہوئے کالی

تھی چپل کی طرح کی ساخت نعلین ِمُعّلٰی کی
زباں کی شکل کی ہیئت تھی جو چرم ِمُصفّیٰ کی

تلہ دوہرا تھا اور دوھرے تھے تھے دو جگہ اس میں
لگی تھی پشتِ پا پر بیچ میں دو پٹیاں جس میں

وہ تسمے ڈال لیتے انگلیوں میں اپنی پیغمبر
انگوٹھے کے بھی پاس اک بیچ کی انگلی کے بھی اندر

hulya e nabi part 2
humare nabi saw ka hulya mubarak,nabi saw ka hulya mubarak,nabi ﷺ ka hulya mubarak kaisa,mere nabi ka huliya mubarak,nabi ka huliya mubarak,mere nabi (saw) ka huliya mubarak,nabi ka hulya,nabi ka huliya hulya kaisa tha,nabi,nabi (saw) ka hulya mubarak,nabi s.a.w. ka hulya mubarak,huzoor ﷺ ka hulya mubarak,seerat e nabi,hmare nabi ﷺ ka hulya mubarak kesa tha,hulya mubarak,humare nabi ka hulya mubarak kaisa tha,humare nabi saw ka hulya mubarak kaisa tha, new naat sharif 2023,emotional nasheed, heart touching nasheed, nasheed club, nasheed club naat, peace studio naats, islamic releases naats, ir naats, ir nasheeds, merciful servant nasheeds, anasheed studio, hafiz hassan anzar naat, shaz khan naats, ateeq ur rehman naats, atiq ur rehman, prophet muhammad,muhammad,prophet,the prophet muhammad,the prophet muhammad appearance,what did prophet muhammad look like,prophet muhammad ﷺ,prophet muhammad face,dream prophet muhammad,muhammad prophet,prophet mohammed mohammad,prophet muhammad looks,who is prophet muhammad,prophet muhammad activities,sunnah of prophet muhammad,images of prophet muhammad,habits of prophet muhammad,habits of prophet muhammad ﷺ,fitness of prophet muhammad, muhammad,prophet,prophet muhammad,qasidah,qasida,muhammad nabina,salam on prophet muhammad,salawat on prophet muhammad,prophet mohammad,mohammad,praise of the prophet muhammad,salawat on the prophet muhammad,qasidat,muhammadan way,qasidahs,qasidah muhammadiyah,qasida muhammadiya,qaseeda muhammad,muhmadiyya qasidah,qasidats,qosidah,qaseeda wiladat muhammadﷺ,kasida

#HulyaENabi #prophetmuhammad #islamicreleases #hazratmuhammadsaw #storyofprophet #hammadhameed #qaseeda #part2hulyaenabi

About islamic@admin

Check Also

Ramadan New Naat Sharif 2024 | Kia Teri Shan Hai Ammi Ayesha (R.A) | Zaid Aftab | Islamic Releases | Ramzan Naat | Nasheed Club | Ayesha Manqabat 2024

Ramadan New Naat Sharif 2024 | Kia Teri Shan Hai Ammi Ayesha (R.A) | Zaid …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.