Tuesday , 14 May 2024

Emotional Qasidah Qurbani Aur Hajj – Story of Qurbani & Hajj – Hammad Hameed – Islamic Releases

Presenting an emotional Nazam “QASIDAH QURBANI AUR HAJJ” Story of Qurbani & Hajj (Qurbani Hazrat Ibrahim (A.S) & Hazrat Ismail (A.S)” in Urdu language with Urdu Subtitles, which is written by “MUSAAB SHAHEEN” and recited by “HAFIZ HAMMAD HAMEED” with his beautiful voice.

****WATCH MORE****:
Qasidah Yousuf (A.S) : https://youtu.be/qKXtmeV6qBY
Qasidah Ibrahim (A.S) Part-1: https://youtu.be/KaDFLvnspNw
Qasidah Ibrahim (A.S) Part-2: https://youtu.be/fjj8gNFvefM
Qasidha Hazrat Ali (R.A) : https://youtu.be/rLaMQ0j3Wy8
Qasidah Umar Farooq (R.A) : https://youtu.be/vDwlJDSc4OU
Qasidah Usman E Ghani (R.A) : https://youtu.be/18k3hCju8j8
Qasidah Qurbani Ismail (A.S) : https://youtu.be/-pnnvKM4v_w
Qasidah Takhleeq E Adam (A.S) : https://youtu.be/jEuWURHRSkc
Qasidah Abu Bakar Siddiqui (R.A): https://youtu.be/2mtTYouc-VM
Qasidah Hazrat Khadija (R.A): https://youtu.be/MdIsehwkCKA
Qasidah Hazrat Ayesha (R.A): https://youtu.be/kIGK7a8Oew0
❱ Subscribe Our Channel : https://goo.gl/gP1Kdb
Video Credits:
Title : Qasidah Qurbani Aur Hajj
Vocalist: Hafiz Hammad Hameed
Lyrics : Musaab Shaheen
Audio : Fs Studio
Production & Label : Islamic Releases
Urdu Lyrics:
آؤ قربانی کے بارے آج بتلاؤں تمہیں
سلسلہ کب سے چلا ہے ، سارا سمجھاؤ تمہیں
نسلِ آدم جب چلی تو ساتھ قربانی چلی
اس کی بھی تاریخ یعنی کہ پرانی ہے بڑی
ایک مینڈھا کر دیا ہابیل نے اللہ کے نام
اور کچھ غلہ کیا قابیل نے اللہ کے نام
آسماں سے آگ اک مخصوص آئی اس جگہ
چھوڑ کر غلہ ، وہ مینڈھا کھا گئی ہابیل کا
ہوتی تھی قربانی کو ، منظورِ ربی ، جو بھی شے
آسماں سے آگ اتر کر پھر اچک لیتی اسے
تھا یہی دستور پہلے دور میں اللہ کا
پر ہمارے واسطے اک خاص یہ احساں ہوا
ہم اگر قرباں کریں گے جانور اس کے لیے
پائیں گے سارا ثواب اور گوشت بھی خود کھائیں گے
آؤ اب تم کو بتاؤں کیسے یہ سنت چلی
اور کیسے پائی امت نے خوشی یہ عید کی
حضرت ابراہیم کو حکم خدا آیا تھا اک
جس سے قربانی کی سنت ہوگئی ہے منسلک
حکم تھا بیٹے کو رب کی راہ میں قرباں کرو
مان کر حکمِ خدا وحدانیت کا دم بھرو
حضرت اسماعیل بھی تیار تھے اس کے لیے
یوں ہی تو انعام ان کو رب کی جانب سے ملے
عین آخر لمحے میں ایسا کیا جبریل نے
رکھ دیا دنبے کو ابراہیم کے چاقو تلے
حکمِ ربی پر بچایا ایسے اسماعیل کو
ایسے جاری ہوگئی سنت اے میرے دوستو
ہے روایت ، آقا نے بیٹی کو یہ تلقین کی
وقتِ قربانی رہو تم جانور کے پاس ہی
اس کا خوں گرنے سے پہلے بخش دے گا سب گناہ
اس فریضے پر بہت انعام دیتا ہے الٰہ
دیتی ہے قربانی ہم کو اک سبق ایثار کا
راز مضمر اس میں ہے فردوس کے انوار کا
اور ایسے ہی بتاتا ہوں تمہیں تاریخِ حج
جلدی جلدی سے سناتا ہوں تمہیں تاریخِ حج
حضرتِ آدم نے بیت اللہ کی تعمیر کی
یوں نمایاں اس جگہ کی اہمیت ہونے لگی
اور پھر جب حضرت ابراہیم سے رب نے کہا
اپنی بیوی اور بیٹا چھوڑ کر آئیں ذرا
اک بیاباں پھر بتایا آپ کو اللہ نے
اور یوں حکمِ خدا کو پورا کرنے چل دیے
ایک صحرا جس میں اسماعیل تھے اور ہاجرہ
پیاس کی شدت تھی اور میلوں تلک بھی کچھ نہ تھا
ہاجرہ نے اس پریشانی میں چکر کاٹے سات
آپ دوڑیں ٹیلوں پر بھی ، کچھ کہیں بن جائے بات
یہ صفا ، مروہ پہاڑی کی تھیں اونچی چوٹیاں
حضرت اسماعیل دامن میں رگڑتے ایڑیاں
بس وہیں سے ایک چشمہ پھوٹا پانی کا تبھی
دیکھ کر یہ ہاجرہ کی جان میں جان آگئی
اور پھر اس کا بہاؤ روکنے کے واسطے
مٹی کی ڈھیری پھر لگائی جلدی جلدی آپ نے
اس کو ”رک جا“ یعنی زم زم بھی پکارا آپ نے
یوں پھر اس چشمے کو زم زم سارے ہی کہنے لگے
جلد آیا اک قبیلہ اس طرف چلتا ہوا
اس میں کافی لوگ تھے اور یہ بنو جرہم کا تھا
لی اجازت ہاجرہ سے اس نے قبیلے نے وہاں
پاس اس چشمے کے رہنا چاہتے ہیں ہم یہاں
اور یوں صحرا میں بستی ہوگئی آباد اک
ہے اسی بستی سے ہی ساری کہانی منسلک
ہوگئے جب حضرت اسماعیل بھی کافی بڑے
تب ہوا حکمِ خدا تعمیر نو کے واسطے
کعبہ کو پھر سے بنایا باپ بیٹے نے وہاں
ہاں وہی کعبہ کہ آتا ہے جہاں سارا جہاں
یوں زمیں پر پھر طوافِ بیتِ رب جاری ہوا
اور لوگ آتے گئے ، آتے گئے اور حج کیا
غیر کی تعظیم اور بعد اس کے پیہم بت گری
حیف پھر دورِ جہالت میں یہاں ہونے لگی
آخرش پیارے پیمبر کی یہاں بعثت ہوئی
اور پھیلی چار سو اسلام کی بس روشنی
یہ رسول اللہ کی ہجرت نو واں سال تھا
حج کی فرضیت کا فرمانِ خدا جاری ہوا
سب مناسک آپ نے ذی الحج کے چند ایام میں
پورے فرمائے کہ آسانی ہو سب کو کام میں
صاحبِ ثروت مسلمانوں پر حج لازم ہوا
اور ستون اسلام کا یہ آخری قائم ہوا
اجتماعیت کا اس سے درس ملتا ہے جناب
اس میں ہے کتنی عبادت ، یہ عبادت لاجواب
جلدی جائے حج پہ قصہ خوان اور شاہین اب
سب کو اللہ حج کرائے ، کہہ دیں سب آمین اب

About islamic@admin

Check Also

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – New Naat Sharif 2024 | NEW RAMADAN NAAT | RAMADAN MUBARAK! RAMZAN NASHEED 2024

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.