Presenting a beautiful naat sharif 2023 “TERE DEEDAR KO TARASTI NIGAH” with Urdu Subtitles, which is written by “SAMIULLAH SAQI” and recited by “HAFIZ AHSANULLAH” with his beautiful voice.
Credits:
Artist: Hafiz Ahsanullah
Lyrics: Samiullah Saqi
Audio: Fs Studio
Label & Production: Inspirational Nasheeds
Lyrics:
تیرے دیدار کو ہے ترستی نگاہ
سید الانبیاء مصطفیؐ مصطفیؐ
آنکھ پرنم رہی ہے یہی کہہ رہی
یاد تو ہے سدا مصطفیؐ مصطفیؐ
تیرے آنگن میں جو اک سویرا ہوا
تیری چوکھٹ پہ جو اک اندھیرا ہوا
بھول سکتا نہیں خوشبوؤں میں بسا
وہ صبا وہ مساء مصطفیؐ مصطفیؐ
تیرے آنے سے روشن ہوا بحر و بر
تیری خاطر بنیں ہیں یہ شمس و قمر
رب نے یٰس کہا اور طہٰ کہا
آپ خیرالوریٰ مصطفیؐ مصطفیؐ
رب نے کھائی قسم کہہ دیا والضُّحٰی
اور تسلی دلاکے کہا “ماقلیٰ
میرے محبوب تو غم نہ کر ہر گھڑی
سنگ تیرے خدا مصطفیؐ مصطفیؐ
ہے یہ ارمان ساقی کا میرے خدا
دیکھے سرکار کو انکے دلدار کو
ان کے غمخوار کو چار کے چار کو
سنگ ہوں مصطفیؐ مصطفیؐ مصطفیؐ