Friday , 26 July 2024

Qasidah Hazrat Khadija – Story of Hazrat Khadija (R.A), 10 Ramadan, Alam Peerzada, Islamic Releases

Qasidah Hazrat Khadija – Story of Hazrat Khadija (R.A), 10 Ramadan, Alam Peerzada, Islamic Releases

Qasidah Hazrat Khatija – A Story of Successful Businesswoman.
Qasidah Hazrat Khadija – Story of Hazrat Khadija (R.A), 10 Ramadan, Alam Peerzada, Islamic Releases, New Naat Sharif 2023
Presenting a beautiful heart touching Qasidah of “HAZRAT KHADIJA (R.A)” in Urdu language with Urdu Subtitles, which is written by “MUSAB SHAHEEN” and recited by “ALAM PEERZADA” with his megical voice. Khadijah bint Khuwaylid was the first wife and the first follower of the Islamic Prophet Muhammad (S.A.W). Khadija (R.A) was the daughter of Khuwaylid ibn Asad, a leader of the Quraysh tribe in Makkah and a successful businesswoman. Khadija’s mother, Fatima bint Za’idah, who died in 575, was a member of the Amir ibn Luayy clan of the Quraysh and a third cousin of Muhammad’s mother. Khadija was a very successful merchant. It is said that when the Quraysh’s trade caravan travellers gathered to embark upon their summer journey to Syria or winter journey to Yemen, Khadija’s caravan equaled the caravans of all other traders of the Quraysh put together.
Video Credits:
Artists : Alam Peer Zada
Composition : Alam Peer Zada
Lyrics : Musab Shaheen
Audio : Fs Studio
Production & Label : Islamic Releases
Lyrics:
ہے قصہ عظمتوں والا ، ذرا بیٹھو یہاں لوگو
قریب آؤ سناتا ہوں تمہیں اک داستاں لوگو
یہ قصہ ہے خویلد کی عظیم الشان بیٹی کا
عرب میں کیا ، جہاں بھر میں ہے جس کا مرتبہ اونچا
یہ مکہ شہر کی پاکیزہ دختر اک رئیسہ ہے
تجارت کا ، یمن اور شام تک بھی جس کی ، چرچا ہے
عرب اس کو بڑی عزت ، بڑا ہی مان دیتے ہیں
ہم ایسے بیٹے جس کی آبرو پر جان دیتے ہیں
ذہانت اور فطانت اور فصاحت اور بلاغت سب
ملا تھا اِس کو ورثے میں تجارت اور رفعت سب
کہ وِرقہ ابنِ نوفل جیسے عالم اِس کے ماموں تھے
عرب بھر میں تجارت کے تھے اِس کے قافلے جاتے
یہ عورت جس کے ہر اقدام میں اتنا سلیقہ ہے
یہ سارے مومنوں کی والدہ حضرت خدیجہ ہے
پھر ایسے میں ملا اک شخص جو ممتاز لگتا تھا
بہت صادق ، امین ، اللہ کا اک راز لگتا تھا
شرافت اس کی ایسی تھی کہ وہ سب کو ہی بھاتا تھا
اور اس کے ماتھے پر نورِ نبوت جگمگاتا تھا
وہ جس کی ہر ادا پر آسماں بھی واری جاتا تھا
وہ جس کا اک تبسم ہر طرح کے غم مٹاتا تھا
ُ
اُسے رب نے خدیجہ کا مقدر لکھ دیا لوگو
زمانے بھر کی رحمت اک پیمبر لکھ دیا لوگو
یہ خاوند اور زوجہ سب سے اعلیٰ خانداں بن کر
مثالی بن کے ابھرے دوستو! عالَم کے نقشے پر
حرا میں پیارے آقا کو ملا تحفہ رسالت کا
سجا سہرا انھی کے سر پہ پھر ختمِ نبوت کا
گواہی سب سے پہلے ماں خدیجہ نے ہی دی اِس کی
وفا کی اور اِس رستے میں دی ہر ایک قربانی
ڈٹیں اسلام پر اماں مجسم اک وفا بن کر
ہماری محسنہ بن کر ، نبی کا حوصلہ بن کر
وہ تھیں اسلام کی خاتونِ اوّل ، مومنوں کی ماں
وہ پہلی مسلمہ ، غم خوارِ آقا ، ان پہ واری جاں
شہ ہر دو سرا کے گھر کی ملکہ ، مالکہ ٹھہریں
نبی کی چاروں ہی شہزادیوں کی والدہ ٹھہریں
رہیں پچیس برسوں تک رسول اللہ کی ہم دم
نبی کی ہر خوشی ان کی خوشی ، ہر غم بھی سانجھا غم
کریں اس سے رسول اللہ کی الفت کا اندازہ
رہیں جب تک وہ زندہ ، عقدِ ثانی ہی نہ فرمایا
ہوئی چونسٹھ برس جب عمر ان کی ، وقت آ پہنچا
یہ سن دس نبوی تھا ، رمضان تھا اور گیارہواں روزہ
رسول اللہ کے دکھ کی گھڑی تھی ، بے کراں غم تھا
کہ ہر مکی مسلماں غم زدہ تھا اور پر نم تھا
وہ صدیقہ ، وہ پہلی مسلمہ ، وہ مومنوں کی ماں
نبی کا حوصلہ اور ولولہ ، پیارے نبی کی جاں
میں رفعت والی اُس پاکیزہ ہستی کا سلامی ہوں
میں ان کے در کا نوکر ، ان کا شاعر ہوں ، پیامی ہوں
میں اپنی ماں کی ساری زندگی بس منقبت لکھو
اور اے شاہین قسمت میں یوں اپنی عافیت لکھوں

About islamic@admin

Check Also

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – New Naat Sharif 2024 | NEW RAMADAN NAAT | RAMADAN MUBARAK! RAMZAN NASHEED 2024

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.