Wednesday , 8 May 2024

Special Qasidah Siddique E Akbar (R.A) -Story of Hazrat Abu Bakar – Hammad Hameed – Islamic Releases

Presenting an emotional Nazam “QASIDAH SIDDIQUE E AKBAR (R.A)” (Story of Hazrat Abu Bakar Siddique (R.A) in Urdu language with Urdu Subtitles, which is written by “MUSAAB SHAHEEN” and recited by “HAFIZ HAMMAD HAMEED” with his beautiful voice.
****WATCH MORE****:
Qasidah Yousuf (A.S) : https://youtu.be/qKXtmeV6qBY
Qasidah Ibrahim (A.S) Part-1: https://youtu.be/KaDFLvnspNw
Qasidah Ibrahim (A.S) Part-2: https://youtu.be/fjj8gNFvefM
Qasidha Hazrat Ali (R.A) : https://youtu.be/rLaMQ0j3Wy8
Qasidah Umar Farooq (R.A) : https://youtu.be/vDwlJDSc4OU
Qasidah Usman E Ghani (R.A) : https://youtu.be/18k3hCju8j8
Qasidah Qurbani Ismail (A.S) : https://youtu.be/-pnnvKM4v_w
Qasidah Takhleeq E Adam (A.S) : https://youtu.be/jEuWURHRSkc
❱ Subscribe Our Channel : https://goo.gl/gP1Kdb
❱ Subscribe Our New Channel : http://bit.ly/2X7gqgg
Video Credits:
Title : Qasidah Siddique E Akbar (R.A)
Vocalist: Hafiz Hammad Hameed
Lyrics : Musaab Shaheen
Audio : Fs Studio
Production & Label : Islamic Releases
Urdu Lyrics:
کروں میں ایسی شخصیت کا جتنا تذکرہ ، کم ہے
وہ جس کے دم سے دینِ حق کی جاں میں آج تک دم ہے
جو دربارِ نبیﷺ ، دربارِ رب میں بااثر ٹھہرا
جو بعد از انبیا دنیا میں سب سے معتبر ٹھہرا
وہ جس کی نیکیوں پر حضرت فاروقؓ حیراں ہیں
وہی ، جس سے تعلق پر علیؓ، عثمانؓ شاداں ہیں
وہی ، جس کی صدا معراج پر آقاﷺ کو آئی تھی
وہ ، جس کی زیست دینِ حق کی حق میں بس بھلائی تھی
وہی جو سب سے پہلے مردوں میں ایمان لایا تھا
وہی جس نے حرم میں ڈٹ کے قرآں بھی سنایا تھا
وہی جس نے نبیﷺ کو اپنے کاندھوں پر بٹھایا تھا
رگوں میں جس کے عشقِ مصطفیٰؐ بےحد سمایا تھا
روایت میں رسول اللہﷺ کا جو ہم راز آتا ہے
ارے وہ کون ہے جس پر وفا کو ناز آتا ہے
رسول اللہﷺ کا پیارا سسر صدیقِ اکبرؓ ہے
کہو لوگو یہی بارِ دگر ، صدیقِ اکبرؓ ہے
اسی صدیقِ اکبرؓ کو میں اپنا پِیر لکھتا ہوں
صحابہؓ کے مبارک قافلے کا میر لکھتا ہوں
یوں ہی لکھتا رہوں تو زندگی کی شام ہوجائے
مگر ممکن نہیں اس کام کا اتمام ہوجائے
کتابوں میں پڑھا میں نے ، بزرگوں نے سنایا ہے
یہ قصہ ہجرتِ نبوی کا ہے ، جس نے رلایا ہے
لو آؤ آج یہ قصہ سنو ، میری زبانی سب
کمی بیشی پہ دینا تو معافی اے ہمارے رب
ہوئے جب حد سے بےحد بڑھ کے ظلم اسلام والوں پر
خدائے پاک کی رحمت نے بھی پھیلائے اپنے پر
ہوا حکمِ خدا ، یثرب کی جانب کوچ کرجاؤ
وہ بستی امن کی بستی ہے ، تم اس میں سکوں پاؤ
نبیﷺ کی جان لینے کے ارادے سے بڑے کفار
ہوئے تھے جمع لیکن سامنے تھے حیدرِ کرار
نبیﷺ نے ان کو ان سب کافروں کی ہی امانت کا
بنایا تھا امیں ، دے کر ثبوت اپنی صداقت کا
کیا تھا خامشی سے رخ وفاؤں کے امیں گھر کا
یہاں سب جان لیں یہ گھر تھا اس صدیقِ اکبرؓ کا
رسول اللہﷺ نے ہجرت کی شب ان کو بلایا تھا
یہاں سے ہم مدینہ جائیں گے ، ان کو بتایا تھا
وہ خاموشی کی وحشث اور ویراں غار کی خلوت
اور ایسے میں کسی عاشق نے پائی یار کی جلوت
وہ ایسا باوفا جس کو نہیں تھی جان کی پروا
اگر پروا کسی کی تھی تو بس جانانﷺ کی پروا
وہ جس کو دیکھ کر جاناںﷺ کہے اے یار لاتحزن
خدا ہے ساتھ اپنے، اے مرے غم خوار لاتحزن
کسی سوراخ سے ابلیس کی اولاد آ نکلی
کہ جیسے سانپ کی وہ کاٹنے کی ضد نہیں جاتی
مگر جانانﷺ کی نیند اپنی ہر تکلیف سے بڑھ کر
تقاضائے وفا بھی تو یہی ہے، دیکھیے آکر
لعاب اپنا لگایا سرورِعالمﷺ نے ایڑی پر
کرشمہ ہے، ہوا لمحوں میں درد ان کا رفو چکر
کچھ ایسے ہی کرشموں، معجزوں میں اور وفاؤں میں
ہوئی ہجرت مکمل، آئے یثرب کی فضاؤں میں
مدینہ کے جو سادہ باسی تھے ان کو نبی سمجھے
سمجھنے والے ان کو پھر خدا کا اک ولی سمجھے
انھیں دنیا میں جنت کی بشارت مل گئی مصعب
یہ پروانہ ملا ، جنت کی جنت مل گئی مصعب

About islamic@admin

Check Also

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – New Naat Sharif 2024 | NEW RAMADAN NAAT | RAMADAN MUBARAK! RAMZAN NASHEED 2024

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.