Presenting an Emotional Manqabat on Shahadat Hazrat Usman E Ghani (R.A) “APKO MERA SALAAM” in Urdu language with Urdu Subtitles, which is written by “ZAINULABADEEN ZULQUROOH (IND)” and recited by “SYED JAWAID SHAH” with his soft voice.
Video Credits:
Title : Apko Mera Salaam (R.A)
Artists : Syed Jawaid Shah
Lyrics : Zainulabadeen Zulqurooh (IND)
Audio : Fs Studio
Production & Label : Islamic Releases
Urdu Lyrics:
آپ دامادِ پیمبر آپ کومیرا سلام
آپکا رتبہ ہے برتر آپکومیرا سلام
آپ کو دو نور والامیرے آقاﷺ نے کہا
آپ ہو مانندِ عنبر آپ کو میرا سلام
تم خلیفہ سوم ہو اور با ادب ہو با حیا
ہو وفا کا آپ منبر آپ کو میرا سلام
آپ ہو نورِ ہدایت ظلمتوں کےدرمیاں
دین پہنچا یا ہے گھر گھر آپ کو میرا سلام
آپ نے پانی کا کنواںوَقف امت کو کیا
ہو سخا کے آپ محور آپ کو میرا سلام
آپ کو جنت کی خوشخبری جہاں میں مل گئی
اے نبی ﷺ کے پیارے دلبر آپ کو میرا سلام
آپ کی نسبت پے ہم کو ناز ہے عثمان جی
زین کے ہو آپ رہبر آپ کو میرا سلام