Saturday , 27 July 2024

Historical Kalaam – Qasidah Yousuf (A.S), Story of Hazrat Yousuf(A.S), حضرت یوسفؑ, Hammad Hameed, Islamic Releases

Presenting a tearful “QASIDAH YOUSUF (A.S)” (story of Hazrat Yousuf (A.S) in Urdu language with Urdu Subtitles, which is written by “MUSAAB SHAHEEN” and recited by “HAFIZ HAMMAD HAMEED” with his beautiful voice.

❱ Subscribe Our Channel : https://goo.gl/gP1Kdb
❱ Subscribe Our New Channel : http://bit.ly/2X7gqgg

Video Credits:
Title : Qasidah Yousuf (A.S)
Vocalist: Hafiz Hammad Hameed
Lyrics : Musaab Shaheen
Audio : Fs Studio
Production & Label : Islamic Releases

Urdu Lyrics:

آؤ بچو! سناؤں سفر نامہ آج

اس سفرنامے کی آج ہے احتیاج

کل میں قرآن کی سیر کرتے ہوئے

سورۃ یوسف پہ پہنچا جو پڑھتے ہوئے

بارہویں پارے میں ایک قصہ پڑھا

اسکی آیات میں اک سبق تھا بڑا

ایک یوسف تھے اللہ کے پیارے نبی

ان کو اک خواب میں یہ بشارت ملی

تارے ہیں اور چاند،سورج، وہ سب 11

ان کے آگے ہیں سجدے میں خم،  للعجب

اپنے بابا کو بتلایا یوسف ؑ نے خواب

سجدہ کرتے ہیں تارے، قمر، آفتاب

ان کے بابا بھی تھے رب کے پیارے نبی

یعنی یعقوب ؑ ، اللہ کے کامل ولی

سن کے بیٹے سے فوراً انھوں نے کہا

بھائیوں کو نہ ہرگز بتانا ذرا

اپنے بیٹے سے یعقوب ؑ کرتے تھے پیار

باقی بھائی یوں رکھتے تھے یوسف ؑ سے خار

ایک دن اپنے ابا سے کہنے لگے

ہم نے جانا ہے جنگل میں اب کھیلنے

آپ یوسف ؑ کو بھی ساتھ میں بھیجیے

ہم رکھیں گے خیال اس کا سب، دیکھیے

مطمئن تو نہ تھے، پھر بھی یعقوب ؑ نے

دی اجازت انھیں، اور وہ لے گئے

جاکے جنگل میں ناداں بڑے بھائی سب

اک کنویں میں انھیں پھینک آئے تھے تب

اور یوسف ؑ کے کرتے پہ دنبے کا خوں

پھر لگایا ، چلے، ہو کے گھر پرسکوں

آئے وہ جھوٹے آنسو بہاتے ہوئے

باپ کو خونی کرتہ دکھاتے ہوئے

اور کہنے لگے، حیف ہم لٹ گئے

بھیڑیے سے انھیں ہم بچا نہ سکے

بیٹے کی یاد میں خوب رونے لگے

اور یعقوب ؑ نابینا ہی ہوگئے

اور ادھر رب نے یوسف ؑ کو زندہ رکھا

کہ کنویں میں انھیں ڈوبنے نہ دیا

قافلے کا گزر جب وہاں سے ہوا

اور پانی کنویں سے انھوں نے بھرا

رب کی قدرت سے وہ ڈول میں آگئے

قافلے والے بھی اس پہ حیراں ہوئے

خوبصورت کوئی اتنا دیکھا نہ تھا

پوری دنیا میں یوسف ؑ کے جیسا نہ تھا

قافلے والوں نے کرکے اک مشورہ

بیچنے کا انھیں فیصلہ کرلیا

اور یوں آپ کو مصر لایا گیا

آپ کے حسن کا خوب چرچا ہوا

سب امیروں نے بولی لگائی وہاں

پر نصیبوں میں انکے تھے یوسف ؑ کہاں!

شہر کے شاہ نے ان کا چرچا سنا

وہ بھی فوراً ہی بازار میں آگیا

حسنِ یوسف ؑ کو دیکھا دہم رہ گیا

اور منہ مانگی قیمت پہ ان کو لیا

یوں وہ یوسف ؑ کنویں سے محل آگئے

انکے جلوے بھی ہر اک طرف چھا گئے

عورتیں ان سے اب تک جو انجان تھیں

اب جو دیکھا تو سب اتنی حیران تھیں

پھل چھری سے جہاں کاٹنے تھے وہیں

حسن کو دیکھ کر انگلیاں کاٹ لیں

رب کی جانب سے پھر ایک مشکل پڑی

آزمائش یہاں پر بھی منظور تھی

اک زلیخا جو سردار کی بیوی تھی

اپنی کوتاہی یوسف ؑ کے سر تھوپ دی

اس طرح پھر انھیں جیل جانا پڑا

خیر! انھوں نے یہاں نام رب کا لیا

سب کو نیکی کی دعوت وہ دیتے رہے

دین کا کام وہ خوب کرتے رہے

ایک دن آئے دو لوگ یوسف ؑ کے پاس

ہوگا یاں مسئلہ حل، انھیں تھی یہ آس

ایک کہنے لگا خواب دیکھا میں نے

سر پہ تھیں روٹیاں، جانور کھاتے تھے

اور دوجے نے سردار کے واسطے

خواب میں دیکھا شربت بناتے ہوئے

پہلے یوسف ؑ نے کی انکو تلقینِ دیں

اور بتلایا میں کوئی کاہن نہیں

روٹیوں والے سے آپ نہ پھر کہا

تجھ کو پھانسی کی دی جائے گی اب سزا

اور پھر دوجے کو اسکا بتلادیا

جیل سے تو رہا جلد ہو جائے گا

اور پھر دوجے سے آپ نے یہ کہا

جب تو آزاد ہوکر محل جائے گا

جاکے سردار سے تو یہ کہنا ضرور

ایک یوسف ؑ ہے زندان میں بےقصور

ایک دن یہ ہوا، شاہ نے دیکھا خواب

خواب سے اس پہ طاری ہوا اضطراب

دیکھا، ہیں سات موٹی سی گائیں جنہیں

سات کمزور سی گائیں کھانے کو  ہیں

اس نے دربار میں مسئلہ جب رکھا

جیل کا وعدہ ساقی کو یاد آگیا

شاہ سے اس نے فوراً کہا کہ اے شاہ

جیل میں قید عالم ہے اک بےگناہ

خواب کی وہ ہی تعبیر بتلائے گا

مسئلہ بس وہی سارا سمجھائے گا

شاہ نے اس کو فوراً روانہ کیا

اس نے جاکر وہاں مسئلہ رکھ دیا

آپ نے اس کو بتلائی تعبیر پھر

ساتھ میں ایک سمجھائی تدبیر پھر

موٹی گائیں ہیں خوشحالی کے سات سال

دبلی گائیں قحط سالی کے سات سال

غلہ محفوظ کرنے تدبیر دی

وقتِ مشکل سے بچنے کی تاکید بھی

اور بتلایا ان چودہ سالوں کے بعد

خوب مینہ برسے گا، ہوں گے سب لوگ شاد

شاہ کو جب یہ تشریح ساقی نے دی

اس پہ یوسف کی مرعوبیت چھاگئی

اس نے فوراً رہائی کا اعلاں کیا

اور تکریم سے انکو بلوالیا

پر رہائی سے پہلے کہا آپ نے

سارے الزام اب مجھ سے ہٹوائیے

یوں وہ عزت سے دربار لائے گئے

اور وزارت کے رتبے پہ فائز ہوئے

کچھ دنوں میں ہوا شاہ کا انتقال

اور یوسف ؑ بنے شاہ پھر باکمال

کچھ برس بعد آیا قحط کی زمان

اور پریشاں ہوئے بچے، بوڑھے، جوان

خیر! یوسف ؑ کی تدبیر کام آگئی

غلے کی خوب ان کو فراوانی تھی

آئے یوسف ؑ کے بھائی بھی  پھر مصر میں

ایک مقصد لیے، غلہ حاصل کریں

آپ زیرک تھے، سو ان کو پہچان کر

دے دیا خوب غلہ انھیں جان کر

یہ عنایت جو دیکھی تو کہنے لگے

چھوٹا بھائی ہے، اس کا بھی دے دیجیے

آپ ؑ نے ان سے فرمایا پہلے اسے

لائیے اور پھر غلہ لے جائیے

بھائی لوٹ آئے گھر اور منانے لگے

اپنے والد سے مل کر یہ کہنے لگے

بھیجیں گے ساتھ یامین کو آپ جب

شاہ غلہ اضافی ہمیں دیں گے تب

اپنے والد کو راضی کیا بھائیوں نے

باندھا رختِ سفر اور پھر چل دیے

اپنے والد کی شرطوں پہ لیکر چلے

مصر کی سمت وہ خوب ہی دھیان سے

اپنے بھائیوں کو یوسف ؑ نے غلہ دیا

اور کھلے دل سے راشن بھی پورا کیا

چھوٹے بھائی کو چپکے سے بتلادیا

میں ہوں زندہ ابھی بھائی یوسف ؑ ترا

اور پھر اک بہانے سے روکے رکھا

باقی بھائیوں کو یوسف ؑ نے جانے دیا

سب پریشاں تھے گھر کیسے جائیں گے اب؟

کیسے والد کو ہم منہ دکھائیں گے اب؟

چارو ناچار وہ گھر کی جانب چلے

اور یعقوب ؑ کے دل پہ چرکے لگے

اس جدائی پہ غم سارے تازہ ہوئے

“ہائے یوسف!”تڑپ کر وہ کہنے لگے

اپنے بیٹوں سے فورا انھوں نے کہا

ڈھونڈو یوسف ؑ کو دوبارہ جاؤ ذرا

سر ندامت سے خم لے کے پھر آگئے

اور یوسف ؑ کو دکھڑا سنانے لگے

سن کے سب داستاں ، دل پہ چرکا لگا

بھائیوں کی معاف کردی انھوں نے خطا

اپنا کرتہ دیا اور کہنے لگے

اس کو ابا کو آنکھوں سے مَس کیجیے

ربِ رحمان کے اذن سے لازمی

اس کی برکت سے بینائی لوٹ آئے گی

اور کہا میرے بابا کو لے آئیے

شام سے مصر اب اس محل میں مرے

بھائی حیرت سے تکتے تھے یوسف ؑ کو اب

اپنا ہی بھید ان پر کھلا سب کا سب

شرم سے سر جھکانے لگے اب سبھی

کردیا اس پہ یوسف ؑ نے سب کو بری

اور پھر ایک دن آئے ماں باپ بھی

جمع تھے، محلِ یوسف ؑ میں اب وہ سبھی

سب نے یوسف ؑ کو تعظیمی سجدہ کیا

خواب یوسف ؑ کا یوں جا کے پورا ہوا

ایک قصے میں ہیں کتنے سارے سبق!

کتنے سارے سبق، کتنے پیارے سبق!

آؤ شاہین  ان پر عمل ہم کریں

اور نیکی سے نامے کو اپنے بھریں

 

About islamic@admin

Check Also

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – New Naat Sharif 2024 | NEW RAMADAN NAAT | RAMADAN MUBARAK! RAMZAN NASHEED 2024

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – …

One comment

  1. Please provide an English subtitles
    We’re from different countries don’t understand everything 😭😭😭😭😭😭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.