Friday , 17 May 2024

Say No! Valentine’s Day 14 Feb – New Nasheed – Shehzadi-E-Islam, Hammad Anwer, Islamic Releases

Presenting a new heart touching Nasheed on Valentines’s Day & Hijab “SHEHZADI-E-ISLAM” in Urdu language with Urdu & English Subtitles, which is written by “Zianulabadeen Zulqurooh” and recited by “Hammad Anwer Samana” with his cool voice.

*ویلنٹائن ڈے اسلام کی نظر میں*
سب سے پہلے آپ یہ سمجھ لیں کہ یہ تہوار ایک خالص عیسائی تہوار ہے جس میں بے حیائی اور فحاشی کی ہر حد پار کر دی جاتی ہے,جبکہ اسلام ایک پاکیزہ اور حیا کو فروغ دینے والا مذہب ہے جس کی فطرت میں حیا و پاکدامنی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے وہ ہر گز اس کی اجازت نہیں دے سکتا, پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا : بے شک ہر دین کی کوئی خاص خصلت ہوتی ہے اور اسلام کی وہ خاص خصلت حیا ہے” تو ایسا مذہب بے حیائی کو کیسے فروغ دے سکتا ہے اسلامی تہذیب و تمدن وثقافت میں خوشیاں منانا بھی عبادت کا اولین حصہ رہا ہے، خوشیوں کا اہمتام کرنا ،خود خوش رہنا دوسروں کو خوش رکھنا ،ایک دوسرے سے ہم دردی و محبت و عقیدت رکھنا یہ اسلام کی بنیادی تعلیمات رہی ہیں، جس سے کسی باشعور و باغیرت انسان کو انکار نہیں ہے، لیکن اس کے برعکس اس محبت و عقیدت کو پروان چڑھانے کے لئے ایک دن مقرر کر لینا یہ گمراہی ہے اور ہر گمراہی بدعت ہے اور ہر بدعت جہنم کی طرف لے جانے والی ہے ،اور یہ بدعات و خرافات کی شکلیں ہیں جس کی ممانعت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آج سے چودہ سو سال پہلے کر دی تھی، حدیث میں آپ نے بتایا کہ جو دین کے اندر نئی نئی ایجادات کرے وہ ہم سے نہیں ہے ،یعنی وہ ہمارے طریق پر چلنے والا نہیں ہے۔

*ویلنٹائن ڈے منانا کیساہے*
ویلنٹائن ڈے منانا یہ خالص عیسائی اور بت پرستوں کا عقیدہ رہا ہے جو کہ ایک کافر نصرانی شخصیت کی یاد میں منایا جاتا ہے،اور اس کے آڑ میں فاسد عقائد الحاد بے دینی، اباحت ،اور اخلاقی باختگی ،فسق وفجور کی ترویج ہوتی ہے۔ لہذا اسے منانا اللہ کے دشمنوں کی مشابہت اختیار کرنا لازم آتا ہے، جس کی تردید اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کردی ہے فرمایا “من تشبہ بقوم فھو منھم” ترجمہ ۔جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی وہ انہیں میں سے ہے( رواہ ابو داود کتاب اللباس 3512)

❱ Subscribe Our New Channel : http://bit.ly/2X7gqgg

Video Credits:
Title : Shehzadi-E-Islam
Vocals : Hammad Anwer Samana
Lyrics : Zainulabadeen Zulqurooh (IND)
Audio : RWDS
Production & Label : Islamic Releases

Urdu & English Lyrics:
شہزادیِٔ اسلام تو گوہر سے حسیں ہے
The true princes of Islam are beautiful like pearls

اے بہنہ تو مخلوق میں انمول نگیں ہے
O sister, you are the priceless gem in all creation

چاہت کے دکھا تا ہے تجھے خواب جو بہنا
The one who shows you dreams of love, o sister

دراصل وہ حامی تری عزت کا نہیں ہے
He does not respect you sincerely

مَحْرَمْ کے سوا کوئی بھی ہمدرد نہ ہوگا
Other than your mahram no one can care for you

وَالله ترے دامن کا یہی سچا امیں ہے
He is the only true guardian of your modesty

رنگین زمانے نے تجھے موہ لیا ہے
The colorful society has enamored you

یہ چالِ شیاطین ہے یہ گاہِ لعیں ہے
This is the devil’s ploy, the place of the unfortunate

ہر ایک کی الفت میں ہوس کے ہیں ارادے
In every profession of love lie lustful intentions

چہرے پے جو پردا ہے وہ عِفت کا مکیں ہے
The veil that covers your face is the place of chastity

کِرْنے بھی تری زلف کودیکھیں نہ کبھی بھی
Even the rays of the sun never see your tresses

سورج سے بھی پاکیزہ حسیں تیری جبیں ہے
Your forehead is as pure and beautiful as the sun

گھر میں تو ہے رونق تری مسکان سے بہنا
The house brightens up with your smile, o sister

دل زین کا قربان ہے تو تاجِ بہیں ہے
Zain sacrifices his heart for you, you are the crown of virtue

About islamic@admin

Check Also

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – New Naat Sharif 2024 | NEW RAMADAN NAAT | RAMADAN MUBARAK! RAMZAN NASHEED 2024

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.