Thursday , 16 May 2024

Historical Kalam – QASIDAH ISA – Story of HAZRAT ISA – Prophet ISA (A.S) قصیدہ عیسیٰ – Hammad Hameed – Islamic Releases

Historical Kalam – QASIDAH ISA – Story of HAZRAT ISA – Prophet ISA (A.S) قصیدہ عیسیٰ – Hammad Hameed – Islamic Releases | Christmas 2023 | New Year 2024 | Prophet Jesus ISA (A.S) | New Naat Sharif 2023 | Hazarat ISA A.S Ka Qissa | Qissa Hazrat ISA A.S AND MARYAM A.S
 
Presenting a Heart touching Nazam “QASIDAH ISA (A.S)” Story of Hazrat ISA (A.S)” in Urdu language with Urdu Subtitles, which is written by “MUSAAB SHAHEEN” and recited by “HAFIZ HAMMAD HAMEED” with his beautiful voice.
 
****WATCH MORE****:
Qasidah Yousuf (A.S) : https://youtu.be/qKXtmeV6qBY
Qasidah Ibrahim (A.S) Part-1: https://youtu.be/KaDFLvnspNw
Qasidah Ibrahim (A.S) Part-2: https://youtu.be/fjj8gNFvefM
Qasidha Hazrat Ali (R.A) : https://youtu.be/rLaMQ0j3Wy8
Qasidah Umar Farooq (R.A) : https://youtu.be/vDwlJDSc4OU
Qasidah Usman E Ghani (R.A) : https://youtu.be/18k3hCju8j8
Qasidah Qurbani Ismail (A.S) : https://youtu.be/-pnnvKM4v_w
Qasidah Takhleeq E Adam (A.S) : https://youtu.be/jEuWURHRSkc
Qasidah Abu Bakar Siddiqui (R.A): https://youtu.be/2mtTYouc-VM
Qasidah Hazrat Khadija (R.A): https://youtu.be/MdIsehwkCKA
Qasidah Hazrat Ayesha (R.A): https://youtu.be/kIGK7a8Oew0
Qasidah Hazrat Musa (A.S): https://youtu.be/s3bBoN_xmz4
Qasidah Hulya-E-Nabi (S.A.W) Part-1: https://youtu.be/fDZh0T2RbGc
Qasidah Hazrat ISA (A.S): https://youtu.be/kzBqR-2V2_4
 
❱ Subscribe Our Channel : https://goo.gl/gP1Kdb
❱ Subscribe Our New Channel : http://bit.ly/2X7gqgg
 
Video Credits:
Title : Qasidah Musa (A.S)
Vocalist: Hafiz Hammad Hameed
Lyrics : Musaab Shaheen
Audio : Fs Studio
Production & Label : Islamic Releases
 
Urdu Lyrics Read Here:
تمہیں میں اک انوکھا قصہ اے پیارو! سناتا ہوں
خدا کی قدرتوں کی میں نشانی بھی بتاتا ہوں
 
یہ قصہ حضرتِ عیسیٰ کا ہے، دلچسپ ہے بھائی
اسی بارے میں ہے قرآن نے تفصیل بتلائی
 
وہ بیٹے حضرتِ مریم کے، روح اللہ لقب والے
کلیم اللہ لقب والے، عجب ہی تاب و تب والے
 
وہ بےحد نیک ماں کے بیٹے ہیں، رب کی نشانی ہیں
دوبارہ آئیں گے دنیا میں، اب جنت مکانی ہیں
 
جنابِ حضرتِ مریم کی اماں نیک تھیں بےحد
جنابِ حضرت موسیٰ وغیرہ آپ کے ہیں جد
 
انھوں نے مانی تھی منت اگر بیٹا میں پاؤں گی
سلیمانی عبادت گاہ اس کو لے کے جاؤں گی
 
وہاں کی خدمت و اذکار پر میں وقف کردوں گی
یوں دامن نیکوں سے اس کا اور پھر اپنا بھردوں گی
 
مگر اللہ نے مریم سی بیٹی آپ کو دے دی
تو فرمانے لگیں ان سے تو بیٹے بھی نہیں کوئی
 
پھر ان کو دے دیا ہیکل کی خدمت اور کفالت میں
وہیں رہنے لگیں مریم بہت تقوی کی حالت میں
 
جنابِ زکریا جب آپ کے حجرے میں آتے تھے
وہاں بے موسمی پھل دیکھ کر حیران ہوجاتے
 
یہ سب اللہ کی مریم پہ تھی اک خاص ہی رحمت
انھیں وہ برکتیں دی تھیں، نہ تھی اس جیسی کچھ برکت
 
پھر اک دن رب نے بھیجا اک فرشتہ ان کے حجرے میں
جو تھا ایک پاک طینت ، خوبرو انساں کے حلیے میں
 
بتایا اس نے اے مریم تمہیں بیٹا عطا ہوگا
وہ گھبرانے لگیں تو کہہ دیا، امرِ خدا ہوگا
 
گئیں بیت اللحم وقتِ ولادت حضرتِ مریم
ہوئیں پھر باکرامت باسعادت حضرتِ مریم
 
وہ نومولود باتیں کررہا تھا، امرِ ربی تھا
وہ بچہ باکرامت تھا اور اس کا نام عیسیٰ تھا
 
کہا بچے نے میں عیسیٰ ہوں اور میں ابنِ مریم ہوں
میں بندہ ہوں خدا کا اور تم لوگوں میں اکرم ہوں
 
اسے باتیں یوں کرتے دیکھ کر سب قوم والوں نے
کہا مریم عفیفہ سے کہ کیا تو جادوگرنی ہے
 
اگر وہ عقل مارے غور کرلیتے نشانی میں
تو رب کو مان لیتے ، جان جاتے اس کہانی میں
 
مگر وہ انبیا کے اور رسولوں کے رہے گستاخ
وہی پھر غلطی دہرائی ، دوبارہ سے بنے گستاخ
 
خدا نے ان کو روح اللہ کہا، کیوں کر کہا مصعب
چلو اس بارے بتلاؤں ذرا تفصیل سے میں اب
 
ہر اک انسان میں ہے روح لیکن اک سبب سے ہے
مگر عیسیٰ پہ وہ ترتیب الگ ہے اور عجب سے ہے
 
یونہی ترتیب سے ہٹ کر وہ آئے امرِ ربی سے
یونہی تو آپ کہلائے کلیم اللہ لقب والے
 
مگر کم عقل ان کو کہہ رہے ہیں روح اللہ کی
مگر کم علم ان کو کہہ رہے ہیں شکلِ ربانی
 
اسی بنیاد پر مریم کو رب کی بیوی کہتے ہیں
معاذ اللہ کیسا یہ عقیدہ لوگ رکھتے ہیں
 
انھیں دعوت ہے آئیں اور سمجھیں رب کا قرآں بھی
وہاں تفصیل ساری درج ہے اور خوب آساں بھی
 
وہاں لکھا ہے عیسی ابنِ مریم کی کرامت کا
دعا کرتے تو مردہ جھٹ سے ہوجاتا تھا تب زندہ
 
دعا کرتے تو نابینا کی آنکھیں ٹھیک ہو جاتیں
دعا کرتے تو پھر بیماریاں بھی رفع ہوتی تھیں
 
وہ گارے کا پرندہ جب بناتے، پھونکتے اس پر
تو اس میں جان آجاتی، وہ اڑتا ، کھول لیتا پر
 
مگر قومِ یہود اپنے گنہ سے باز کب آئی
وہی ایذا رسانی ، اور وہی نبیوں کی گستاخی
 
وہ دشمن بن گئے عیسیٰ کے اور پھر قتل کے درپے
مروت طاق میں رکھ کر وہ پیچھے پڑ گئے ان کے
 
مگر اللہ کو منظور تھا کچھ اور ہی بھائی
اٹھایا رفعتوں پر ، کردی پھر قسمت میں اونچائی
 
ادھر غدار کو ہم شکلِ عیسیٰ کردیا رب نے
ہر اک تدبیر کو دشمن پہ الٹا کردیا رب نے
 
انھوں نے اپنے ہی ساتھی اس دم قتل کر ڈالا
بہت ہی مطمئن لوٹے کہ پایا اُن سے چھٹکارا
 
خدا نے موقع ان کو پھر دیا ایمان لانے کا
ہر اک کَفارے کا، خود کو جہنم سے بچانے کا
 
کہ ان کی قوم کو بندر بنایا اور نہ ہی خنزیر
نہ قومِ عاد و صالح سی بنی صیہونی کی تقدیر
 
نبی الآخریں ﷺ پر وہ اگر ایمان لے آتے
تو پچھلے سب گنہ اس قوم کے دھلتے چلے جاتے
 
مگر وہ نَک چڑھے ، ضدی بہت ، مارے تکبر کے
رسول اللہ کی دعوت پہ بھی ایماں نہیں لائے
 
انھیں یونان اور پھر روم سے پٹوایا اللہ نے
سبق سب کو چَھٹی یاد یوں کروایا اللہ نے
 
وہ سب دنیا میں مارے مارے ہی پھرتے رہے صدیوں
مزا ہر دم ذلالت کا یونہی چکھتے رہے صدیوں
 
اور آخر کار پچھلی صدّی میں توڑا خلافت کو
لگایا زخم کاری، کاٹ ڈالا مسلم امت کو
 
بنایا جبراً اسرائیل کو، القدس ہتھیایا
اور اک صدّی ہوئی ، امت نے کوئی سُکھ نہیں پایا
 
مگر ہم نے پڑھا ہے یہ احادیثِ صحیحہ میں
جنابِ حضرتِ عیسیٰ پھر آجائیں گے دنیا میں
 
وہ نازل ہوں گے ملکِ شام میں اک امتی بن کر
یہ ہوگا وہ سمے جب ہوگی دنیا ایک گَھن چکر
 
سبھی عالَم میں ہر جانب مسلماں پِس رہا ہوگا
فقط دجال کا ہی ہر طرف ڈنکا بجا ہوگا
 
سجے گا حضرتِ عیسیٰ کے سر سہرا امامت کا
مسلماں
پلٹ آئے گا پھر سے دور مسلم کی شجاعت کا
 
تبھی سب قومِ اسرائیل کا بھی خاتمہ ہوگا
فقط اسلام کا ہی بول بالا ہورہا ہوگا
 
یہ دنیا امن اور برکت کا گہوارہ بنی ہوگی
زمیں اپنے خزانے رب کی رحمت سے لٹائے گی
 
رہیں گے حضرت عیسیٰ یہاں چالیس سالوں تک
پہنچ جائے گا پیمانہء امن اپنے کمالوں تک
 
ڈرایا امتوں کو اپنی اپنی سارے نبیوں نے
خدا محفوظ رکھے ہم کو اس دجالی فتنے سے
 
ہمیں عیسیٰ و مہدی کی مقدر پیروی ہوگی
قیامت میں نہ ہرگز رب سے پھر شرمندگی ہوگی
 
Copyright Notice:
All rights of the audio and video production is reserved for Islamic Releases. Hence, it’s not permissible to Copying, Re-Recording or Broadcasting without our permission. However, you may share this production in our platform or Social Media Platform.
 
Qasidah ISA a.s
Story of hazrat ISA a.s
Hazrat ISA a.s ka waqia
Hazrat ISA a.s full movie in urdu
Waqia hazrat ISA a.s
Qissa hazrat ISA a.s
Mukammal waqia hazrat ISA a.s
History of Hazrat ISA a.s
Qasidah ISA in urdu hammad hameed
Qisasul ambiya
Ambiya ki kahaniyan
Ambiya kay waqiyat
Hazrat ISA a.s or Maryam a.s ka qissa
New naat sharif 2023
ISA a.s ka waqia
historical kalaam 2023
bachon ke liye sabaq amoz waqia
new naat sharif 2023,emotional nasheed, heart touching nasheed, nasheed club, nasheed club naat, peace studio naats, islamic releases naats, ir naats, ir nasheeds, merciful servant nasheeds, anasheed studio, hafiz hassan anzar naat, muavia bin azam, rao brothers, shaz khan naats, ateeq ur rehman naats, atiq ur rehman
ISA,ISA as,prophet ISA,ISA a.s,hz ISA,waqia ISA a.s,qasidah ISA a.s,ISA prophet,qissa hazrat ISA a.s,prophet ISA a.s,story of hazrat ISA a.s,hazrat ISA a.s ka waqia,history of hazrat ISA a.s,mukammal waqia hazrat ISA a.s,ruhullah ISA as,hazrat ISA a.s ,ISA alaihis salam story,prophet ISA story, life of Prophet ISA, life of prophet ISA, ISA as story in urdu, ISA ki zindagi, history of islam, hazrat ISA as ka qisa, ISA story in urdu, qasas ul anbiya, prophet ISA story, hazrat ISA ka waqia, story of prophet ISA, hazrat ISA (a.s), Hazrat ISA (As) Ka Waqia
 
#emotional #hazratisa #islamicreleases #moosa #storyofhazratisa #maryamas #hammadhameed #IROFFICIAL #qasidah

About islamic@admin

Check Also

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – New Naat Sharif 2024 | NEW RAMADAN NAAT | RAMADAN MUBARAK! RAMZAN NASHEED 2024

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.