Friday , 26 July 2024

Heart Touching Qasidah Ayesha (R.A) – Story of Ayesha (R.A) – Hammad Hameed – Islamic Releases

Presenting a heart touching Nazam “QASIDAH AYESHA (R.A)” Story of Hazrat Ayesha (R.A) in Urdu language with Urdu Subtitles, which is written by “MUSAAB SHAHEEN” and recited by “HAFIZ HAMMAD HAMEED” with his beautiful voice.

Video Credits:
Title : Qasidah Ayesha (R.A)
Vocalist: Hafiz Hammad Hameed
Lyrics : Musaab Shaheen
Audio : Fs Studio
Production & Label : Islamic Releases

Urdu Lyrics:
زوجہء مصطفیؐ ، باحیا عائشہؓ
اے احادیث کی راویہ عائشہؓ

تیری تصدیق میں بول اٹھا قران
دینِ اسلام کی تو بڑھاتی ہے شان

تیرے بیٹے ہیں ہم ، تو ہماری ہے ماں
تجھ پہ قربان سو بار ہو میری جاں

کتنی کم عمری میں کتنی زیرک رہی
نورِ چشمِ نبیؐ بن کے ، بےشک رہی

عائشہؓ بنتِ بی بکر ، اے طیبہ
المبرۃ ، اے صدیقہ ، اے تیمیہ

تیرے اوصاف امت سے کہتا رہوں
تیری باتیں ہی لوگوں سے کرتا رہوں

پانچ درہم کے جوڑے کا قصہ لکھوں
ریشمی کالی چادر کے بارے لکھوں

اور اسحاق اعمیٰ سے جو گفتگو
تو نے کی تھی ، وہ سب سے کہوں ہو بہو

تجھ سے ملنے وہ نابینا اک تابعی
آئے تو تو نے ان سے بھی کی پردگی

جس پہ کہنے لگے ، میں تو نابینا ہوں
دیکھ سکتا نہیں ، مجھ سے پردہ ہو کیوں

جس پہ فرمایا تو نے کہ پھر کیا ہوا
میں تو سب دیکھتی ہوں ، سو پردہ ہوا

تجھ کو مرغوب گڑیاؤں سے کھیلنا
اور فرحت فَزا جھولوں کا جھولنا

تجھ کو ازبر ہیں ہجرت کے سب واقعات
واقعات اور ان کے سبھی جزئیات

حافظہ تیرا حیراں کیے دیتا ہے
ذکر ہر گام شاداں کیے دیتا ہے

خواب میں دیکھا تجھ کو نبیؐ پاک نے
ریشمی سبزکپڑے میں لپٹے ہوئے

اس کی تعبیر میں ان کی زوجہ بنی
واہ اے میری ماں! کیا ہی قسمت ملی

ماہِ شوال ، دس نبوی کو عقد تھا
اس گھڑی میں بنی ان کی تو کی اہلیہ

عقد کے وقت پر 6 برس عمر تھی
اور دسویں برس میں ہوئی رخصتی

پہلی ہجری تھی اور ماہِ شوال تھا
شہرِ طیبہ میں جب تیرا آنگن بسا

500 درہموں کا یہ حق مہر تھا
جو نبیؐ کو ابوبکرؓ نے تھا دیا

یہ ترا نام ہے نور ہی نور ہے
اس لیے ظلمتِ رَفض سے دور ہے

تاابد تیری توقیر لکھتا رہوں
اور جنت کو تقدیر لکھتا رہوں

بےجھجک ہوکے شاہین لکھتا رہوں
تیرے دشمن کو بےدین لکھتا رہو

About islamic@admin

Check Also

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – New Naat Sharif 2024 | NEW RAMADAN NAAT | RAMADAN MUBARAK! RAMZAN NASHEED 2024

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.