Friday , 26 July 2024

Qasidah Qurbani Ismail (A.S), Qurbani Ibrahim (A.S), Story of Qurbani Ibrahim (A.S), Hammad Hameed, Islamic Releases

Presenting a tearful emotional “QASIDAH QURBANI ISMAIL (A.S)” (Story of Qurbani Ibrahim (A.S) in Urdu language with Urdu Subtitles, which is written by “MUSAAB SHAHEEN” and recited by “HAFIZ HAMMAD HAMEED” with his beautiful voice.
Qasidah Ibrahim (A.S) Part-1: https://youtu.be/KaDFLvnspNw
Qasidah Yousuf (A.S) : https://youtu.be/qKXtmeV6qBY
Qasidah Umar Farooq (R.A) : https://youtu.be/vDwlJDSc4OU
❱ Subscribe Our Channel : https://goo.gl/gP1Kdb
❱ Subscribe Our New Channel : http://bit.ly/2X7gqgg
Video Credits:
Title : Qasidah Qurbani Ismail (A.S)
Vocalist: Hafiz Hammad Hameed
Lyrics : Musaab Shaheen
Audio : Fs Studio
Production & Label : Islamic Releases
Urdu Lyrics:
قصہِ مشہور ہے یہ صبر کی تلقین کا
اور حصہ بن چکا ہے مستقل یہ دین کا
اس میں بتلایا گیا ہے حکمِ ربی جب ملے
مصلحت کو چھوڑ کر انساں اسے پورا کرے
پھر ملیں گے رب کی جانب سے بڑے انعام بھی
اور جنت میں کرے گا رب بہت اکرام بھی
مانگتا ہے یہ صلہ قربانیوں کے سلسلے

اور بس اللہ کی خاطر حوصلے در حوصلے

قصہ یہ ہےخواب اک آیا تھا ابراہیم کو
قیمتی تر شے کو اللہ کے لیے قرباں کرو
یعنی تھا ان کو اشارہ اپنے بیٹے کے لیے
حکم پورا کرنے فوراََ جانبِ مکہ چلے
آگئے وادی میں اور پھر ساتھ بیٹے کو لیا
اک طرف جاکر اسے سارا سنایا ماجرا
اور کہا اب تو بتا اے میرے بیٹے کیا کریں

“یااباتِفعل” کہا بیٹے نے، یعنی سر دھریں

پھر کہا بابا مری ماں سن کے ہوگی اب اداس
دفن کردینا یہیں ، مت لے کے جانا اس کے پاس
ہاں مگر کُرتا مرا دے دینا یہ ماں کو مری
اس کو دیکھا وہ کرے گی، یاد جب بھی آئے گی
پھر کہا اوندھا لٹادیں مجھ کو اور پھر یوں کریں
اپنی آنکھوں پر مرے ابا یہ پٹی باندھ لیں
باپ ابراہیم ، اسماعیل ہے جس کا پسر

اور انھوں نے رب کے آگے خم کیے ہیں اپنے سر

پکڑی ہاتھوں میں چھری پھر آسماں کو دیکھ کر
اور گھٹنہ رکھ لیا لختِ جگر کی پیٹھ پر
آنکھیں جیسے کہہ رہی ہوں دیکھ لے میرے خدا
کوئی شے بڑھ کر نہیں ہے ، تیری مرضی کے سوا
روپڑے سارے فرشتے ایسا منظر دیکھ کر
چیخ نکلی آسماں کی اور زمیں کی سر بہ سر
آزمائش پیاروں کی کچھ اس طرح منظور تھی

مصلحت اللہ کی اس مٰیں کوئی مستور تھی

ایک دنبہ دے کے بھیجارب نے پھر جبریل کو
اور سلامت رکھا اپنے پیارے اسماعیل کو
اور بتایا رب کی خاطر ہم کو جو کرنا پڑے
مصلحت کو دور رکھ سب سے پہلے کیجیے
بعد میں قربانی کی سنت یہ پھر جاری ہوئی
اور مسلمانوں نے پائی ہے خوشی یہ عید کی

About islamic@admin

Check Also

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – New Naat Sharif 2024 | NEW RAMADAN NAAT | RAMADAN MUBARAK! RAMZAN NASHEED 2024

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.