Saturday , 27 July 2024

Qasidah Ibrahim (A.S), Story of Hazrat Ibrahim (A.S), Part-1, حضرت ابراہیمؑ, Hammad Hameed, IR

Presenting a tearful “QASIDAH IBRAHIM (A.S)” (story of Hazrat Ibrahim (A.S) in Urdu language with Urdu Subtitles, which is written by “MUSAAB SHAHEEN” and recited by “HAFIZ HAMMAD HAMEED” with his beautiful voice.

❱ Subscribe Our Channel : https://goo.gl/gP1Kdb
❱ Subscribe Our New Channel : http://bit.ly/2X7gqgg

Video Credits:
Title : Qasidah Ibrahim (A.S)
Vocalist: Hafiz Hammad Hameed
Lyrics : Musaab Shaheen
Audio : Fs Studio
Production & Label : Islamic Releases

Urdu Lyircs:

آؤ اے پیارے بچو یہ قصہ سنو
اور نصیحت کے تم اس سے موتی چنو

پچھلے وقتوں میں ظالم تھا اک حکمراں
نام نمرود تھا ، وہ تھا ایذا رساں

خود کو رب کہتا تھا وہ خبیث و لعین
اس نے برپا کیا اپنا ناکام دین

اس کے لوگوں میں آزر تھا اک بت فروش
ماسوا اس کو دولت نہ تھا کوئی ہوش

ہر طرف بت گری ، بت فروشی ہی تھی
اتنی نادانی میں زندگی کٹتی تھی

تب خدا نے براہیمؑ پیدا کیا
جس نے دینِ خدا آکے زندہ کیا

باپ آزر ، براہیمؑ اس کا پسر
یعنی اک گھر میں ہی آگئے خیر و شر

اپنے بچپن میں یہ جستجو کے سبب
سوچا ہے کون اس دنیا کا اصلی رب

کیا یہ پتھر جو مکھی اڑاتے نہیں
یا یہ سورج جو ڈھلتا ہے جا کر کہیں

ممکنہ قوتوں کے لیے سوچ کر
رب کوئی اور ہے ، پہنچے اس نکتے پر

رب ہے وہ جو ہے سب قوتوں کا ہی رب
چاند سورج ستارے ہیں جس کے سبب

یوں براہیمؑ کو رب کی پہچاں ہوئی
اور عبادت کی منزل بھی آساں ہوئی

باپ نے جب براہیمؑ سے یہ کہا
جا کے بت بیچ اور اپنی دولت کما

چار و ناچار بت بیچنے چل پڑے
اور حق کی صدا وہ لگانے لگے

بت زمیں پر گھسیٹے لگائی صدا
گر یہ رب ہے ، کہو اس سے ، مکھی اڑا

دیکھ سکتا نہ ہی بول سکتا ہے یہ
کیسے کہتے ہو بندوں کی سنتا ہے یہ

قوم کو ایسے سمجھایا پھر آپ نے
ان کی عقلوں پہ پردے تھے ، لیکن ، پڑے

ایک دن ایک تہوار میں سب گئے
اک بہانے براہیمؑ گھر میں رہے

شہر خالی ہوا تو براہیمؑ نے
ایک بت خانہ کی راہ لی، چل پڑے

اک بڑے بت پہ کلہاڑے کو چھوڑ کر
آگئے گھر وہ سارے ہی بت توڑ کر

لوگ لوٹے تو سر کو پٹخنے لگے
قہر آئے گا اب جلد ، کہنے لگے

اور براہیمؑ سے آ کے کہنے لگے
تو نے بت کس لیے توڑے ہیں قوم کے

تب انھوں نے کہا بت سے پوچھو ذرا
جس کے کاندھے پہ کلہاڑا ہے اک دھرا

سٹپٹا کر کہا آپ کی قوم نے
یہ ہیں پتھر یہ ہرگز نہیں بولتے

تب براہیمؑ بولے وہاں یک بہ یک
یہ ہے رب جو اڑاتا نہیں مکھی تک؟

یوں کیا لاجواب آپ نے قوم کو
اور بتایا کہ دھوکا ہے یہ دوستو

ایک اللہ کو معبود جانو سدا
جس کے قابو میں ہے سانس کا سلسلہ

جب یہ گستاخی لوگوں نے دیکھی، تبھی
دوڑے ، نمرود کے پاس پہنچے سبھی

اور شکایت لگائی ، غضب ہوگیا
ملک میں کوئی گستاخ ہے آگیا

یوں گرفتار اللہ کے پیارا ہوا
اور نمرود کے سامنے آگیا

بولا نمرود میری ہے سب سلطنت
میں ہوں رب ، حکمرانی مری شش جہت

تب براہیمؑ سختی سے کہنے لگے
رب کے تابع ہیں یہ سانس کے سلسلے

بولا نمرود کرتا ہوں میں بھی تو یوں
جس کو زندہ رکھوں اور جسے ماردوں

پھر براہیمؑ نے دی اسے اک دلیل
اور نمرود ہونے لگا تب ذلیل

رب تو لاتا ہے مشرق سے سورج کا تھال
گر تو ہے رب ہے تو مغرب سے سورج نکال

اب جواب اس کو کیا سوجھتا دوستو!
بلبلا اٹھا غصے سے وہ ، صاحبو!

غصے میں ہوکے فرمان جاری کیا
آگ کا اک الاؤ جلاؤ بڑا

شعلے جب آسماں کو پہنچنے لگے
اس میں حضرت براہیمؑ ڈالے گئے

آیا امرِ خدا ، آگ ٹھنڈی ہوئی
بال بھی ان کا بیکا نہیں کر سکی

اور ادھر ایک مچھر نے حملہ کیا
اور نمرود کے سر میں وہ جا گھسا

سر پٹختا کبھی جوتے سے پیٹتا
اور اسی حال میں ایک دن مرگیا

حق و باطل کے رخ رب نے واضح کیے
اور سبق سامنے کھول کر رکھ دیے

About islamic@admin

Check Also

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – New Naat Sharif 2024 | NEW RAMADAN NAAT | RAMADAN MUBARAK! RAMZAN NASHEED 2024

New Manqabat 2024 – MAULA ALI MAULA (R.A) – Hafiz Zubair – Islamic Releases – …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.